• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت وکلاء کی عدم پیشی کے باعث6جولائی تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سجاول خان نے ن لیگی سینٹر نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر کی جانے والی درخواست وکلا کے پیش نہ ہونے پر بغیر کسی کارروائی کے چھ جولائی تک ملتوی کر دی ، نہال ہاشمی کے خلاف اعلٰی عدلیہ کے ججز اور انکے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر کارروائی نہ ہونے پر مدعی نے عدالت سے رجوع کیا ہے اس درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او نے جواب داخل کروا دیا ہے تاہم گزشتہ روز  عدالت نے وکلا کے پیش نہ ہونے پر سماعت چھ جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔  

تازہ ترین