• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے پاکستانی فلموں کا دور واپس آگیا، آمنہ الیاس

کراچی (رپورٹ : اختر علی اختر) نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ فلمی اداکارہ بننا میرا خواب تھا جو پورا ہوگیا۔ پہلی ہی فلم میں بولی وڈ سپر اسٹار نصیر الدین شاہ کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ حال ہی میں عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی نئی فلم میں میرے آئٹم سونگ کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ اب تک 6 فلموں میں کام کر چکی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’جنگ‘‘ سے ایک ملاقات میں کیا۔ اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے ابتداء میں بحیثیت ماڈل شناخت ملی بعدازاں میں نے ساری توجہ اداکاری پر دینا شروع کر دی۔ ہدایت کار یاسر نواز کی فلم میں آئٹم سونگ پر پرفارمنس کے لئے خصوصی طور پر رقص کی تربیت حاصل کی۔ اسکرین پر کم نظر آئی ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ اس سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے بتایا کہ میں منتخب کام کو ترجیح دیتی ہوں اس لئے منتخب فلموں اور ڈراموں میں کام کرتی ہوں۔ مجھے بے حد خوشی ہے کہ پاکستانی فلموں کا دور واپس آگیا ہے۔ ہماری پاکستانی فلمیں بین الاقوامی مقابلوں میں ایوارڈز حاصل کر رہے ہیں۔ رواں برس سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کا راج رہا ہے۔ آئٹم سونگ اب فلموں کی ضرورت بن گئے ہیں۔

تازہ ترین