• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد‘دریائے جہلم کی بے رحم موجوں نے دو حقیقی بہنوں کو نگل لیا

ایبٹ آباد( نمائندہ جنگ ) دریائے جہلم کی بے رحم موجوں نے دو حقیقی بہنوں کو نگل لیا تھانہ بکوٹ کی حدود گیر ی ترچ میں کے رہائشی محمد شوکت کی کی بیٹیاں جماعت نہم اور دہم کی طالبہ 14 سالہ لائبہ اور 15 سالہ الشبہ گھر کے قریب دریاکے کنارے کھڑی تھیں اچانک پائوں پھسلنے سے ایک بہن دریا میں گری جسکو بچاتے بچاتے دوسری بہن بھی دریا کی موجوں کا مقابلہ نہ کر سکی ایس ایچ او بکوٹ کے مطابق دریا میں ڈوبنے والی بہنوں کا سراغ نہیں لگ سکا دونوں معصوم بچیوں کا باپ شوکت بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم ہے‘مختلف مقامات پر بچیوں کی نعشوں کی تلاش کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین