• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب:ایتھوپیا کے غیر قانونی تارکین کا بحران شدید ہوگیا

The Crisis Of Illegal Ethiopian Immigrants Became Severe

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کو قید کی سزا، جرمانے اور فنگر پرنٹس کے منفی نتائج سے استثنیٰ کی مہلت کے باوجود ایتھوپین کے غیر قانونی تارکین کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے کیونکہ 4لاکھ غیر قانونی تارکین نے اس مہلت سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

ایتھوپیا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اب بھی ایتھوپیا کے 4لاکھ غیر قانونی تارکین موجود ہیں، یہ لوگ تعمیرات کے شعبے میں محنت مزدوری اور گھریلو خدام کے طور پر کام کررہے ہیں۔

ایتھوپیا کے ایک ٹی وی چینل نے اپنے دفتر خارجہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب میں موجودایک لاکھ11ہزار ایتھوپین مہلت کے دوران واپسی کی کارروائی کراچکے ہیں۔یہ لوگ مملکت سے نکلنے کے لئے ویزے لے چکے ہیں تاہم عملی طور پر ابھی تک 50ہزارافراد ہی ایتھوپیا واپس آئے ہیں۔

تازہ ترین