• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید ہاشمی ملکی اداروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، ہمیں کہیں جانے یا پارٹی کو ضم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں،ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (خبر نگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی پر بڑھاپے کے آثار مزید نمایاں ہو رہے ہیں جس کا ثبوت ان کے قومی اداروں کے خلاف بیانات ہیں۔ گزشتہ روز جاوید ہاشمی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی گڑھے مردے اکھاڑ رہے ہیں جس سے قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔

جاوید ہاشمی ملکی اداروں اور قومی خدمت گزاروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کا یہ اقدام ان اداروں کا مورال گرانے کی کوشش ہے۔ پاکستان کے آئینی اداروں کو بین الاقوامی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ جاوید ہاشمی کے بیانات ان کا اپنا سیاسی قد چھوٹا کرنے کے مترادف ہیں۔

تازہ ترین