• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں اور سیلابی ریلے، 2ہفتوں میں 53 افراد جاں بحق

Rain And Flood Kill 53 Killed In 2 Weeks

ملک کےمختلف حصوں میں گزشتہ دو ہفتوں کےدوران بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 53 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ دو روز کے دوران 16 ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 26 جون سے 10 جولائی کے دوران مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کےسبب ہونے والی ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 17 ،پنجاب 14، سندھ 6 ، خیبرپختونخوا 7 ،آزادکشمیر 5 اور فاٹا میں 4 افراد بھی ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت 64 افراد زخمی ہوئے، اس دوران 62 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر انتہائی اونچے درجےکے سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ جہلم اور راوی سے جڑے نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

 

تازہ ترین