• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک تازہ عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ قریب چھ ماہ قبل عہدہ صدارات سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ امریکی صدر نے ا س جائزے کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دیا ہے ۔

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی جانب سے کرائے گئے اس جائزے کے مطابق اپریل میں صدر ٹرمپ کی عوامی حمایت 42 فیصد تھی۔ اس جائزے کے مطابق 48 فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو ’سختی سے رد‘ کیا۔ اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ کہ قریب نصف (48 فیصد) امریکی شہری سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا میں امریکا کا قائدانہ کردار کم زور ہوا ہے۔

تازہ ترین