• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا :صدر پر آئین میں ترمیم کا منصوبہ رد کرنے کےلئے دبائو

کاراکاس، کرا چی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) وینزویلا کی اپوزیشن کی جانب سے غیر سرکاری رائے شماری کروائے جانےکے بعد صدر مادورو پر دبائو بڑھ گیا ہے کہ وہ آئین میں ترمیم کا اپنا منصوبہ رد کردیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو وینزویلا میںلاکھوں افراد نےغیر سرکاری علامتی ووٹ ڈالا جسکے بعد صدر مادورو پر دبائو بڑھ گیا ہے کہ وہ آئین میں ترمیم کا اپنا منصوبہ رد کردیں، صدر مادورو کے اس منصوبے کےخلاف کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، ووٹرز کی جانب سے ووٹنگ کے دوران صدر مادورو اور انکے سرکاری افسران کے خلاف شدید غم و غصہ پایا گیا۔ بہرحال ، نیشنل ایلکٹورل کونسل ( جو مادورو کےساتھ ہے)نے اتوار کو ہونے والےکو غیر مستند قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین