• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران سرحد پر جھڑپ 2ایرانی،ایک حملہ آور ہلاک

کراچی(اے ایف پی) ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی علاقے سے مبینہ طور پر سرحد پار حملے میں 2ایرانی شہری ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی حملے میں ایک حملہ آور مارا ہوگیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارےکے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنی ویب سائٹ سپاہ نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ’ہفتے کو ساروان کے پاکستانی علاقے سے ایک دہشت گرد ٹیم نے فائرنگ کی، دہشت گردی کے اس حملے میں 2مقامی ورکر ہلاک ہوگئے‘،یہ حملہ مبینہ طور پر سیستان بلوچستان کے صوبے میں ہوا۔ایران کی پاسداران انقلاب کے غیر ملکی آپریشن ونگ کے ذمہ دار فورسز نے جوابی حملے میں ایک حملہ آور کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا، جو مبینہ طور پر پاکستان میں فرار ہوگیا۔

تازہ ترین