آپ آف لائن ہیں
منگل7؍شعبان المعظم 1439ھ24؍اپریل 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Cotton Record Production Likely This Year

زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار کے حوالے سے پیشگی انتظامات کے باعث اس سال ریکارڈ پیداوار کا امکان ہے تاہم موسمی حالات کے پیش نظر کسان فصل کو کیڑوں سے بچانے کےلیے اقدامات کریں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت پنجا ب کے سابق ڈائریکٹر و رزعی ماہر چوہدی خالد محمود نے بتایاکہ حالیہ بارشوں کے باعث کسان کے پیداواری علاقوں میں فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے پیدا ہونے کا امکان ہے۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ کسان اپنی فصل کو بچانے کےلیے مختلف اقسام کی ادویات کا استعمال کریں اور کیڑے تلف کرنے کا بندوبست کریں۔

خالد محمود کا کہنا تھا کہ رواں سال پیشگی اقدامات کی وجہ سے کسان کی فصل کی ریکارڈ پیداوار ہونے کا امکان ہے ۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں