• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمزور جمہوریت آمریت سے بہتر ، سیاسی جماعتیں ذمہ داری سمجھیں :جاوید ہاشمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،کمزورجمہوریت آمریت سے ہزارگنا زیادہ بہتر ہے، غیرجمہوری حکومتوں نے قوم کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،بلوچستان کی محرومیاں ختم ہونی چاہیں،ملتان میں اپنی رہائشگاہ پرمختلف وفود سے ملاقات اورگفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں پارلیمانی جمہوریت کا وکیل ہوں اوراس کی جدوجہد کررہا ہوں ،گیارہ مرتبہ عوام نے منتخب کرکے اسمبلی بھیجا ،آخری دم تک جمہوریت کیلئے لڑتا رہوں گا،قبل ازیں لیگی رہنماملک ریاض تھہییم،عقیل انصاری ودیگر نے جاوید ہاشمی سے ملاقات کی،جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے دورآمریت میں جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں ،ان کی کوششوں سے ملک میں کسی نہ کسی طرح جمہوریت کاسفر جاری ہے،میں نے 17سال پہلے اپنی کتاب "ہاں میں باغی ہوں"میں تحریر کیا تھا کہ پاکستان ،چین اور روس کا ایک بلاک بنے گا،آج حقیقت سامنے آگئی ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنا ہوں گے،سی پیک منصوبہ ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ 
تازہ ترین