• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازالدین صدیقی ،سانولی رنگت کی وجہ سے تعصب کا شکار

Nawazuddin Siddiqui Criticized On His Black Color

بالی ووڈ کے ور اسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے تعصب کا شکار بن گئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنانے والے وراسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی جو انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود کامیابی کی بلندیوں پر پہنچے، وہ بھی تعصب کا شکار ہوگئے۔

حال ہی میں نوازالدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ مجھے یہ احساس دلانے کے لیے شکریہ کہ مجھے میری سانولی رنگت کی وجہ سے گوری رنگت والے اور حسین لوگوں کے ساتھ فلم میں کاسٹ نہیں کیا جاسکتا لیکن میں نے کبھی ان باتوں کو خاطر میں نہیں لیا۔‘

دراصل نوازالدین صدیقی کو یہ ٹوئٹ ان کی نئی فلم ’بابو موشائی بندوق باز‘ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر کے ایک بیان کی وجہ سے کرنی پڑی جس میں انہوں نے کہا کہ فلم میں پہلے نوازالدین صدیقی کے مدمقابل چترانگا سنگھ کو کاسٹ کیا گیا لیکن ان کے انکار پر ہیرو کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر کاسٹنگ کی گئی کیوں کہ اگر ہم کسی گوری رنگت والی اداکارہ کو نواز کے مدمقابل کاسٹ کرتے تو یہ بہت عجیب لگتا۔

تازہ ترین