• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیل شیٹھی کی بیٹی نے فلموں میں آنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟

Athiya Shetty I Was Aishwaryas Poonch

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کےسوشل میڈیا فینز ہوں یا بالی ووڈ فینز ہر جگہ اتھیا شیٹھی کو پسندکرنا عام سی بات بن گئی ہےلیکن اتھیا شیٹھی کس اداکارہ کی بچپن سے فین ہیں انھوں نے خود اس راز پر سے پردہ اٹھادیا ۔

اتھیا شیٹھی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ بچپن سے بالی ووڈ کوئن ایشوریہ رائے بچن سے بے حد متا ثر ہوں ،یہاں تک کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ بھی انہی کو دیکھ کر کیا ۔

اتھیا شیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشوریہ رائے کی خوبصورتی اور ان کی اداکاری ان کی سب سے بڑی خوبی ہے۔ ایشوریہ کو پہلی بار امراٗ و جان کے سیٹ پر جاتے ہوئے دیکھا اس وقت میں اسکول اور وہ سیٹ کے لئے جا رہی تھیں بس اس دن ہی فیصلہ کیا کہ مجھے بھی ہندی فلموں کی اس خوبصورت دنیاکا حصہ بننا ہے۔

انھوں نے بچپن کو یا د کرتے ہوئے کہا کہ میںپہلی بار سیٹ پر اس وقت گئی جب والد سنیل شیٹھی فلم بارڈر کی شوٹنگ کے لئے جارہے تھے۔ مجھے یاد نہیں کہ میں وہاں کیوں گئی تھی لیکن آج بھی میرے پاس میری اور پاپا کی گھڑ سواری کی تصویر موجود ہے جو سیٹ پر موجودگی کے دوران لی گئی اور یہی وجہ ہے کہ میں آج خود بھی بالی ووڈ دنیا کا حصہ ہوں ۔

واضح رہے اتھیا شیٹھی فلم’ مبارکاں ‘میں انیل کپور اور ارجن کپور کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی جبکہ فلم 28 جولائی کو ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین