• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: مانچسٹر ایئرپورٹ سے گرفتار جبری زیادتی کے مجرم کو 24 سال قید کی سزا

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ سے گرفتار جبری زیادتی کے مجرم کو 24 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

لیڈز سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 55 سال کے ملزم محمد خالد کو لیڈز کراؤن کورٹ نے سزا سنائی۔ ملزم 8 سنگین جرائم میں قصور وار قرار دیا گیا، اس نے دو نوعمر لڑکیوں سے بھی زیادتی کی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم پر 5 جبری زیادتی، ایک جنسی حملہ اور لڑکی کو منشیات دینے کا جرم بھی ثابت ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق جرائم 2003 سے 2006 کے دوران ہوئے ملزم 2020 میں برطانیہ سے فرار ہوا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کو رواں سال 23 اپریل کو مانچسٹر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید