• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل 62 اور 63 میں ترامیم کیلئے آئینی بل لانے کا فیصلہ

Constitutional Bill To Amend Article 62 And 63 Decided To Table In Parliament

انتخابی اصلاحات کمیٹی نےپارلیمنٹ میں منظوری کے لیے بل تیارکرلیا،ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت کی شرائط میں تبدیلی پربھی اتفاق ہوگیا، آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترامیم کے لیے آئینی بل لانے کافیصلہ کرلیاگیا ۔

بل کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکیں گے،کسی بھی حلقے میں خواتین کے 10 فیصد سے کم ووٹ کی صورت میں حلقے کا پورا انتخاب کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔

ا نتخابی اصلاحات کمیٹی نے اصلاحات کی منظوری دے دی ، ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت کی شرائط میں تبدیلی کیلئے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترامیم کے لیے آئینی بل لانے پر اتفاق ہوگیا۔

کمیٹی ارکان کاکہناتھاکہ آئین میں صادق اور امین کی شقیں جنرل ضیاءالحق کے مارشل لاء دور میں شامل کی گئیں۔

کمیٹی نے جن اصلاحات کی منظوری دی ہے ان کےمطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکیں گے،الیکٹرونک اور بائیومیٹرک مشینیں 2018ء کے الیکشن میں استعمال نہیں کی جائیں گی۔

کسی بھی حلقے میں خواتین کے 10 فیصد سے کم ووٹ کی صورت میں حلقے کا پورا انتخاب کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے،الیکشن کمیشن عام انتخابات سے 6ماہ پہلے جامع ایکشن پلان تیار کرے گا۔

الیکشن کمیشن انتخابات میں شفاف نتائج کے حصول کے لئے نظام متعارف کرائے گا، انتخابی اصلاحات مسودے پرتحریک انصاف سمیت ا پوزیشن جماعتوں کے اختلافی نوٹ بھی شامل کیےگئےہیں ۔

انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اتفاق ہوا کہ نگران حکومت کی تقرری، سینیٹ انتخابات، خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی امور کاجائزہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی بعدمیں لے گی۔

تازہ ترین