• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریرکاریکارڈفراہم کریں،خورشیدشاہ کااسپیکرکوخط

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط تحریر کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی اسمبلی فلور پر کی گئی تقریر کے مطابق تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے جس کا دعوی انہوں نے اسمبلی فلور پر کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بدعنوان لوگوں کا محاسبہ کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی بھی پیشکش کی تھی مگر نہ تو ریکارڈ پیش ہوا اور نہ کوئی کمیٹی بنی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ شریف خاندان کے پاس مطلوبہ دستاویزات موجود نہیں اور اسی لئے وہ کیس سے متعلق بات کرنے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کررہے ہیں اور نامکمل پراجیکٹوں کے افتتاح کیلئے وقت لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ صباح نیوز کے مطابق انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے شریف خاندان عدالت میں جواب دینے سے قاصر ہے۔ ان کا خط میں مزید کہنا تھا کہ ظفر حجازی پر ایف آئی اے اور نیب نے ٹمپرنگ ثابت کی ہے جس کے کہنے پر ٹمپرنگ کی گئی۔

اس کو کچھ نہیں کہا گیا۔ اتنی فیور ملنے کے باوجود یہ لوگ چیخ رہے ہیں۔ انکا اپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو جواب دینے کی بجائے حملے کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین