• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی مختلف اشیا کو استعمال کرنے کے بعد انہیں ٹھکانے لگانا ایک بڑا مسئلہ ہے جو نہایت مہنگا ہے۔

انہی اشیا میں ایک بڑے بڑے کنٹینر بھی ہیں جو مال برداری اور تجارت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

سفر کے دوران یہ کنٹینرز ٹکرانے یا خراب ہونے کی صورت میں آہستہ آہستہ خستہ ہوتے جاتے ہیں۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک آسٹریلین کمپنی نے استعمال شدہ کنٹینرز کو سوئمنگ پول میں تبدیل کرنے کا سوچا۔

اس مقصد کے لیے کمپنی نے ناقابل استعمال کنٹینرز لیے اور ان میں ضروری تبدیلیاں کیں۔ کنٹینر میں چڑھنے اور اترنے کے لیے سیڑھیاں بھی نصب کی گئیں۔

اس میں پانی کو فلٹر کرنے کی مشین بھی لگائی گئی ہے۔

تازہ ترین