• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ نیشنل تحریک کامحنت کشوں کی بحالی کے لئے دھرنے کا اعلان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ نیشنل تحریک نےمقامی انڈسٹری سے نکالے گئے عوامی شاعر جہانگیر ملاح سمیت ایک درجن سے زائدمحنت کشوں کی بحالی کے لئےانڈسٹری کے مین گیٹ کے سامنے دھرنادینے کا اعلان کیاہے، مل انتظامیہ کی جانب سے لسانیت اور تعصب پرستی کی بنیادپرسندھی مزدوروں کو جبری طور پر نکالاجارہا ہے،جو لبیرقوانین کی خلاف ورزی اورمحنت کشوں کا معاشی قتل عام ہے جس کےخلاف بھرپوراحتجاج کیاجائے گا ۔ سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری،مرکزی رہنماءلالاقربان سوڈھڑو، میراللہ داد تالپورودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز سندھی مزدوروں کو نکالنے کا سلسلہ شروع ہے۔

تازہ ترین