• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے انتخابی قوانین‘ خواتین کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 5فیصد ٹکٹ دینا لازمی ہو گا

Todays Print

اسلام آباد(اے پی پی) نئے انتخابی قانون میں خواتین کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 5فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ، اس اقدام کا مقصد ملک کی نصف آبادی کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کو یقینی بنا نا ہے۔یہ نیا قانون قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئے انتخابی قانون 2017میں خواتین کے حوالے سے پورا ایک باب شامل ہے جس میں انتخابی عمل میں خواتین کی بھرپور شرکت کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے ان میں خواتین کے ووٹوں کی رجسٹریشن اور انتخابات میں ان کی شرکت کے حوالے سے میڈیا مہم، ایک حلقہ میں خواتین اور مرد ووٹروں کے درمیان فرق 10فیصد سے کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے،پریذائیڈنگ آفیسر ہر پولنگ سٹیشن پر خواتین اور مرد ووٹو ں کا تناسب پیش کرنے کا پابند ہوگا۔کسی حلقہ میں خواتین کے ووٹ کل ڈالے گئے ووٹوں کے 10فیصد سے کم نکلے تو الیکشن کمیشن اس کا جائزہ لے گا کہ یہ کسی معاہدہ کی وجہ سے تو نہیں، اگر ایسا ثابت ہوا تو اس پولنگ سٹیشن یا حلقہ کے نتائج کالعدم قرار دئیے جائیں گے۔سیاسی جماعتیں عام انتخابات میں 5فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کی پابند ہوں گی۔

تازہ ترین