• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یوپی لاہور میں پھوٹ، رانارحمت اللہ نے اجلاس کوغیرقانونی قراردیدیا

لاہور (امتیاز راشد سے) جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور میں پھوٹ پڑ گئی جبکہ جے یو پی ضلع لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا رحمت اللہ نے ہفتہ کے روز جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں ملک بشیر احمد نظامی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے غیر دستوری قرار دے دیا اور 26جولائی کو مغل پورہ میں جے یو پی لاہور کا اجلا س طلب کر لیا۔ رانا رحمت اللہ نے کہا ہے کہ ضلع لاہور کی تنظیم قائم ہے ہم کسی 9رکنی کمیٹی کو نہیں مانتے کسی کو بھی ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ جے یو پی ضلع لاہور کا اجلاس صرف جنرل سیکرٹری ہی بلا سکتا ہے۔ ہفتہ کے روز اجلاس بلا کر کسی نے جمعیت علماء پاکستان سمیت مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم اور مولانا عبدالستار خان نیازی مرحوم سے غداری کی ہے۔ جبکہ جے یو پی لاہور کے صدر ملک بشیر احمد نظامی کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز جو اجلاس بلایا گیا تھا وہ دستوری ہے اور لاہور کی تنظیم کو توڑنا کوئی سازش نہیں ہے بلکہ اب آئندہ جے یو پی کی صورتحال مزید تسلی بخش ہو جائے گی۔
تازہ ترین