• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو سی 10کےچیئرمین ،وائس چیئرمین،کونسلروں کے درمیان قانونی رسہ کشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)یونین کونسل10خوشحال کالونی کےچیئرمین راناامجداوروائس چیئرمین، کونسلرز کےدرمیان قانونی رسہ کشی شدت اختیارکرگئی،چیئرمین رانا امجد نے سیکرٹری خورشید خان اور نائب قاصد اجمل کے خلاف تمام ثبوت اینٹی کرپشن میں پیش کردیئےہیں جبکہ دوسری طرف وائس چیئرمین اورکونسلرز کے حامیوں نے گزشتہ روزچیئرمین راناامجدکےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمپیوٹر کی خریداری، باتھ روم،چھت کی مرمت اوردیگرمرمتوں کےنام پررقم خوردبرد کی گئی۔واضح رہے کہ چیئرمین رانا امجد آزاد حیثیت سے جیت کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئےاورگورنرپنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے کےگروپ میں شامل ہیں جبکہ دوسری طرف وحید آرائیں گروپ کے وائس چیئرمین اورکونسلرز ہیں۔فنڈز اور اختیارات کی تقسیم پر چیئرمین اوروائس چیئرمین اورکونسلروںمیں شدید اختلافات پائےجاتے ہیں۔ 
تازہ ترین