• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

د س ارب روپے سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی واگزار کرائیں گے، ناصر عباس

کراچی(رپورٹ/آغاخالد)کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس نے کہا ہےکہ کے ایم سی سے علیحدگی کے بعد ان کی سب سے بڑی کامیابی بڑے پیمانے پر جاری لینڈ گریبنگ روکنا اور دس ارب روپے سے زائد مالیت کی قیمتی ادارے کی زمینیں و اگزار کروانا ہے۔گزشتہ روز اپنے دفتر میں نمائندے سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنی اتھارٹی منوائی ہے اور کے ڈی اےکے علاقوں میں ترقیاتی کام کرواکر اپنے کلائنٹس کا اعتماد حاصل کیا ہے خصوصاً گلستان جوہر کے بلاک 06میں بااثر قبضہ گیروں سے تیس سال پہلے الاٹ کئے گئے پلاٹ خالی کرواکر 90فیصد الاٹیز کو قبضہ دیدیا گیا ہے اور وہاں تعمیرات بھی شروع ہوچکی ہیں اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد ، گلشن اقبال ، کرکٹ اسٹیڈیم اور فٹ بال اسٹیڈیم کو بحال کیا گیا جبکہ جوہر میں کھیلوں کے گرائونڈ کی تعمیر کیلئے کام جاری ہے ۔

تازہ ترین