• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔نجی ٹی وی کو دیئے جانے والے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہہ رہا ہوں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں میری ان کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ۔

انہو ںنے کہا کہ جاوید ہاشمی سے مجھے بہت مایوسی ہوئی ،آج تک مجھے کسی سے اتنی مایوسی نہیں ہوئی جتنی ان سے ہوئی ،میں نے انہیں بہت عزت دی ،ان کیخلاف پارٹی میںٹکٹ پر پیسے لینے کی رپورٹ آئی میں نے وہ رپورٹ دبا دی کہ ایسا نہیں ہو سکتا لیکن ان کے خلاف ایسی چیزیں آئیں کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔

تازہ ترین