ملتان(سٹا ف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکرٹری علامہ عبدالرحیم گجر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جو بوئے گی وہی کاٹے گی، ملتان پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے ساتھ بدتمیزی قابل مذمت ہے، عمران خان ملک میں سیاسی فرقہ واریت پھیلانے سے باز رہیں، ایسے اقدامات ان کے اپنے گلے بھی پڑیں گے، علامہ عبدالرحیم گجر کا مزید کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی بزرگ سیاستدان ہیں جن کا احترام ہم سب پر لازم ہے، مادر پدر آزاد پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لئے تربیتی کنونشن منعقد کئے جائیں تاکہ انہیں اخلاقی قدریں سکھائی جا سکیں۔