• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

Indian Forces Killed Another Kashmiri

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور تازہ کارروائی میں ضلع پلواما کے علاقے سمبورا میں کریک ڈاؤن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

میڈیا سروس کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے جب کہ قابض فوج نے نوجوان کی شہادت کے خلاف سمبورا میں مظاہرہ کرنے والے پر امن مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع پلوراما میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

دوسری جانب قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے جعلی الزامات کی بنا پر 3 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین