• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کے مستقبل میں بشارالاسد کی کوئی جگہ نہیں،سعودی عرب

ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب نے کہا ہے کہ شام کے مستقبل میں بشارالاسد کا کوئی مسقبل نہیں ہوگا ، سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ بعض میڈیا ذرائع نے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے شامی بحران سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر اور غلط انداز میں پیش کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے اس ذریعے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ’’ سعودی عرب کا شامی بحران کے بارے میں پختہ موقف جنیوا اول اعلامیے کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2254پر مبنی ہے۔

تازہ ترین