• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف صحت کا بجٹ بھی اورنج ٹرین پر لگارہے ہیں، پرویز الٰہی

Shahbaz Sharifs Uses Health Budget Also On The Orange Train

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف صحت کا بجٹ بھی اورنج ٹرین پر لگا رہے ہیں ،انہیں ڈاکٹروں اور مریضوں سے بد سلوکی کا حساب دینا ہوگا۔

پرویز الہٰی نے یہ بات ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے عہدیدارو ں سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کےدوران کہی ۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کے ساتھ ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان پر حکومت پنجاب کی جانب سے ظلم اور تشدد کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ان کاکہناتھا کہ اسپتالوں کا یہ حال ہے کہ ایک بستر پر تین، تین مریض پڑے ہیں اور کوئی ان کے دکھ میں شریک ہونے والا نہیں ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پہلے اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کر کے ان کا بیڑا غرق کیا ہے اور اب سرکاری اسپتالوں کو اپنے من پسند افراد کو ٹھیکوں پر دے رہے ہیں ۔

تازہ ترین