کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالی مشکلات کی وجہ سے قومی جونیئر بیڈمنٹن کھلاڑی سید دانیال علی کی ملائیشیا میں ہونے والے انٹر نیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، میں رواں ماہ کے وسط میں ملائشیا میں شیڈول انٹر نیشنل ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتا ہوں انٹری کنفرم کر دی ہے تاہم مالی وسائل کی وجہ سے مشکلات ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستانی کھلاڑی چین ، جاپان، کوریا اور ملائشیا کے کھلاڑیوں سے زیادہ سے زیادہ نہیں کھیلیں گے ایشیا کی سطح پر ان کے کھیل میں بہتری نہیں آسکتی ۔ میں انفرادی طور پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں پریکٹس کر رہا ہوں اور پر امید ہوں کہ ملائشیا کے ایونٹ میں شرکت کر سکوں گا۔