• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روحانی باپ کے بنائے قانون میں بیٹا پھنس گیا، خورشید شاہ

Son Was Caught In The Law Made By The Spiritual Father Khursheed Shah

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ یہ تاریخ کا ستم ہے کہ روحانی باپ کے بنائے ہوئے قانون میں روحانی بیٹا پھنس گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چنیوٹ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف اب خود 62 اور63 میں پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آئین سے63،62کو نکالنے کی کوشش کی گئی تونواز شریف نےانکارکیاتھا،پیپلز پارٹی اقتدار کی پارٹی نہیں ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مائیک پھینک کر بھٹو نہیں بنا جا سکتا،بھٹو بننےکی لیے مرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم سے سوال کیا کہ نواز شریف بتاؤ تمہارے خلاف کیا سازش ہوئی؟اور یہ سازش کس نے کی؟

تازہ ترین