• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا:پناہ کے متلاشیوں میں پاکستانی بھی نمایاں

Australia Pakistan Is Also Significant In Shelter Seekers

آسٹریا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رواں برس پناہ کی تلاش میں آسٹریا آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت نصف رہ گئی ہے اور پناہ کی درخواستیں جمع کرانے والوں میں افغان اور پاکستانی شہری نمایاں ہیں۔

آسٹرین وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے آغاز سے لے کر جولائی کے اواخر تک ملکی حکام کو ساڑھے14ہزار سے کچھ زائد تارکین وطن نے اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں۔

ویانا حکومت کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس کے اسی دورانیے میں جمع کرائی گئی پناہ کی درخواستوں کے مقابلے میں تقریباً آدھی ہے۔

تازہ ترین