• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے 500ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا جائے، حافظ نعیم

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کراچی کے لیے 25ارب روپے کے پیکیج کا اعلان ناکافی ہے ۔اس سے کراچی کے شہریوں کے بڑے اور دیرینہ مسائل حل نہیں ہو نگے ۔کراچی کے لیے 500ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا جائے اور شہر کے بڑے منصوبوں ماس ٹرانزٹ پروگرام ،سرکلر ریلوے ،k-4کی جلد از جلد تکمیل ،سیوریج کے نظام اور شاہراؤں کی تعمیر کے لیے بڑے پیمانے پر کام شروع کیا جائے، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے عوام بجلی ،پانی ، سیوریج ،ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی خستہ حالی سمیت بے شمارمسائل کا شکار ہیں، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے ماضی میں ہمیشہ کراچی کو نظر انداز کیا ہے اور بدقسمتی سے کراچی کے نام پر سیاست کر نے والوں اور کراچی کے عوام کے حقوق کے نام پر پر ووٹ لینے والوں نے بھی اقتدار اور وازارتوں کے مزے تو خوب اُڑائے لیکن کراچی کے حقیقی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ کوششیں اور عملی اقدامات نہیں کیے اور آج بھی اختیارات اور وسائل نہ ہونے کا رونا رو کر اپنی ذمہ داری پوری کر نے کے بجائے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور بلدیاتی قیادت کا یہ رویہ اور طرزِ عمل کراچی کے ڈھائی کروڑ عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی اور ناانصافی ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ کراچی کو اون کیا جائے ۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ اسے اپنا شہر سمجھیں ۔

تازہ ترین