• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں ٹن کھُلے پڑے ہوئے کوئلے کو 5دن میں ہٹانے کا الٹی میٹم

کراچی(آئی این پی ) ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکریٹری محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بقااللہ انڑ نےیہاں بدھ کے روز کوئلہ درآمد کنندگان اور کے پی ٹی کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ روز کے اندر اندر بندرگاہ اور اُس کے آس پاس کے تمام علاقوں میں کھُلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہزاروں ٹن کوئلے کو اٹھاکر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جائے بصورت دیگر کوئلے کے ایسے تمام درآمدکنندگان کے ماحولیاتی اجازت نامے منسوخ کردیئے جائینگےجو کوئلہ کھُلے آسمان تلے ذخیرہ کرتے پائے گئے جو نہ صرف ماحول کیلئے نہایت نقصان دہ ہے بلکہ آس پاس کے رہائشیوں کی صحت کے لئےبھی سنگین خطرہ ہے۔

تازہ ترین