• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیس اگست کی شٹرڈائون ہڑتال کو کامیاب کیا جائے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان )رجسٹرڈ)کے مرکزی بیان میں تاجروں سے19اگست کی شٹرڈائون ہڑتال کامیاب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری ہمیشہ دوسروں کے احتجاج کا ایندھن بنتی رہی ہے مگر19اگست کی شٹرڈائون ہڑتال خالصتاً تاجروں کے جائز اور برحق مطالبات منوانے کیلئے کی جارہی ہے جن میں ڈی سی کوئٹہ کی جانب سے بلڈنگ مالکان کو ہراساں کرنے سے باز رکھنے بنی بنائی مقررہ حد سے زائد بلڈنگ گرانے سے روکنا نہیں بلڈنگ کی اجازت نہ دینا اور اجازت دینے والوں کیخلاف کارروائی کرنا درجنوں سیل شدہ کھوکھلے کھلوانا مٹن مارکیٹ کے متاثرین کو انصاف دلانا تجاوزات کی آڑ میں تباہ شدہ سڑکوں نالیوں کی تعمیر و مرمت لیاقت بازار میں فٹ پاتھ تعمیر کوروکنا ایئر پورٹ روڈ پر دکانوں کے آگے تعمیر کی گئی دیوار ہٹانا تجاوزات کے خلاف وقتی طور پر آپریشن روکنا ایس ایچ او قائد آباد کی فوری معطلی اور بلیلی چیک پوسٹ کے قریب ایف سی کی نئی چیک پوسٹ کا فوری خاتمہ مطالبات میں شامل ہیں ان جائز او برحق مطالبات کو منوانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو ہفتہ19اگست کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی جائے گی ۔

تازہ ترین