• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی بقا و سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘مفتی حیات

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جماعت اہلسنت پاکستان کے صوبائی صدر مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے نفاذ نظام مصطفی ناگزیر ہے پاکستان کی ترقی و استحکام نظریہ پاکستان پر عمل سے وابستہ ہے پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاکستان بچانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان عالمی سازشوں کی زد میں ہے محب وطن قوتیں ناموس ارض وطن کے تحفظ کے لئے متحد ہو جائیں نفرتوں اور انتشار کی سیاست سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین