• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کسان پیکیج کے تحت تحفظ اراضی و پانی کے منصوبوں کے لئےکسانوں کیلئے قرعہ اندازی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)حکومت پنجاب کے وزیر اعلیٰ کسان پیکیج کے تحت بارانی علاقوں میں تحفظ اراضی و پانی کے منصوبوں کے لئے زراعت ہائوس راولپنڈی میں خواہشمند کاشتکاروں/ درخواست دہندہ کسانوں کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس سال کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو خصوصی مراعات دینے کیلئے230 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ اس فنڈ سے 75 منی ڈیمز، 110 تالاب، 20پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک، 60 گلی پلگنگ اور 70 واٹر آئوٹ لٹ 80 فیصد سبسڈی پر تعمیر کیے جائیں گے۔ قرعہ اندازی کمیٹی کے چیئرمین زرعی انجینئر ڈاکٹر پرویز سکندر تھے جبکہ ممبران میں ملک اظہر قادر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ اراضیات راولپنڈی، شبیر حسین شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کہوٹہ اور جاوید اختر شامل تھے۔
تازہ ترین