• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق سعودی عرب کی حکومت کو خط

Nabs Letter To The Saudi Government Regarding Assets Of Sharif Family Letter To The Saudi Government Regarding Assets Of Sharif Family

نیب نے شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق سعودی عرب کی حکومت کوخط لکھ دیا ہے۔ نیب نے خط میں لکھا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات دی جائیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سعودی حکومت سےمل کی خریداری کیلئےادائیگی کےذرائع کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے خط میں لکھا ہے کہ 30 اگست تک تفصیلات فراہم کی جائیں۔

نیب نے نواز شریف، حسین، حسن نوازسمیت دیگرکےاثاثوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایم این اے کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر کے خلاف راولپنڈی/اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرے گا اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انہیں 6 ماہ میں ان کا فیصلہ کرنا ہے۔

نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے لیے دو ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

تازہ ترین