• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دریافت ہونے والا 25انچ لمبا دنیا کا طویل ترین کیڑا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی عجائب گھر سے وابستہ ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کا سب سے طویل ترین کیڑا وہاں موجود ہے۔

درخت کی سوکھی ٹہنی کی مانند اس کیڑے کو ’اسٹِک انسیکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی لمبائی 62.4 سینٹی میٹر (25 انچ) ہے، یعنی یہ ایک بالغ شخص کے بازو جتنا طویل ہے۔

2014 میں اسے پہلی مرتبہ چینی ماہرِحشریات ڑاؤ لی نے جنوبی چین کے جنگلات میں اس وقت دریافت کیا تھا جب وہ آدھی رات کو گوانگ ڑائی صوبے کے جنگلات میں کیڑے تلاش کررہے تھے۔

واضح رہے اس سے قبل دنیا کا سب سے طویل کیڑا ملائیشیا میں سال 2008 میں دریافت ہوا تھا جو 56.7 سینٹی میٹر لمبا تھا اور اب لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں موجود ہے۔

تازہ ترین