• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الحق کے دور آمریت سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ،الیاس بلور

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر الیاس بلور نے کہا ہے کہ ضیاء الحق کے دور آمریت سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب 18ویں ترمیم کی جارہی تھی تو اس وقت اے این پی آئین کی شق 62,63 میں ترمیم کے حق میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کے دور آمریت میں پاکستان میں ہیروئن، اسلحہ متعارف کرایا گیا، امریکہ سے ڈالر آتے رہے، ان کے دور حکومت میں ملک کو نقصان پہنچا اور آج بھی پاکستان میں ضیاء الحق کی سوچ موجود ہے۔

تازہ ترین