• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں تشدد کا شکار طالبعلم امریکہ میں علاج کے بعد گھر پہنچ گیا، شاندار استقبال

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں تشدد کا شکار ہونے والا طالبعلم محمد احمد حسین ایک سال بعد امریکہ میں علاج کے بعد جمعرات کی شام اپنے گھر مشوری شریف پہنچ گیا۔ طالبعلم کا ہزاروں لوگوں نے مانڈیوں پر استقبال کیا اور بعد میں سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں اپنے گھر مشوری شریف پہنچا۔ اس کی آمد پر نعتیہ محفل بھی منعقد کی گئی۔ محمد احمد مشوری نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ وہ کیڈٹ کالج میں مزید تعلیم نہیں لے گا کیونکہ اس کے ساتھ مزید کچھ پیش آ سکتاہے۔ اس نے وزیر اعلیʼ سندھʼ پیپلزپارٹی اور فوج کا بہتر علاج کرانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین