کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس نےاشتہاری سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کر لیا پولیس کے مطابق جمعرات کو ایس ایچ او سول لائن قادر قمبرانی نے دوران گشت ایک اشتہار ی صاحب خان کو گرفتا ر کرلیا ملزم پولیس کو ایف آئی آر نمبر 113/2017میں دفعات 337,324,34کے تحت مطلوب تھا جبکہ بروری پولیس نے وائٹ روڈ بی اینڈ آر کالونی میں چوری کرنے والے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا ۔