• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے‘نصیر ترین

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران کوئٹہ سٹی کے رہنما نصیر ترین نے پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیس اور سیکورٹی ادارے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں دن بدن شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے اور متعلقہ حکام صورتحال پر چپ سادھے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور دھماکے میں شہید و زخمی ہونیوالوں کیلئے معاوضے کا اعلان کیا جائے۔
تازہ ترین