وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ جائیں گے، جہاں وہ امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں پر اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج صبح 11بجے کوئٹہ پہنچیں گے ،کوئٹہ ایئر پورٹ پرگورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ان کا استقبال کریں گے ۔
وزیر اعظم امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کریں گے ، اس کے علاوہ وزیر اعظم پارلیمانی جماعتوں کےاراکین سے ملاقات بھی کریں گے ۔