• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،متعدد پیٹرول پمپس بند

Oil Tanker Association Strike In Quetta Many Petrol Pumps Closed

کوئٹہ میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہر کےمتعدد پیٹرول پمپس بند ہوگئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

کوئٹہ میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال شروع ہوگئی ہے جس سے شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہو گئی ہے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث شہر کے متعدد پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے، شہر یوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب نواحی علاقوں میں ملنے والے ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

پمپ مالکا ن کا مؤقف ہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے جس سے تیل کی سپلائی معطل ہو گئی ہے اس صورتحال میں ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے پمپس بند کر دیے ہیں۔

 

تازہ ترین