مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے لوگوں سے روٹی، کپڑا، مکان چھینا نہیں دیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جو اندھیرے پھیلائے گئے تھے نوازشریف نے انہیں ختم کیا اور روشنی پھیلائی۔
انہوں نے بلاول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کےبجائے نواز شریف کے پیرو کار بن جائیں ،میاں نوازشریف ہمیشہ سازش کا شکار رہے ہیں۔