• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال عالیانی نے ضلع بھرمیں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، محمدعالم

حب ( نامہ نگار) وفاقی وزیرمملکت پیٹرولیم وقدرتی وسائل نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی نے ضلع بھرمیں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ان کی کوششوں سے بیشتر علاقوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کی جاچکی ہیں جس سے عوام کی بڑی تعدادمستفیدہورہی ہے۔ ان خیالات کااظہارجام گروپ وندرکے سرگرم کارکنوں رئیس محمدعالم سور،حبیب اللہ انگاریہ اورکونسلرمحمدعلی میروانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ یوسی کھرکھیڑہ اورمٹھری میں وفاقی وزیرمملکت پیٹرولیم وقدرتی وسائل نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی نے ریکارڈترقیاتی کام کروائے جام آف لسبیلہ کمال خان عالیانی کی شاندار خدمات سے لسبیلہ میں ترقی کاایک رحجان برپاہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ تعلیمی میدان میں قوم کے نونہالوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اس کے علاوہ کھیلوں کے ایونٹس منعقد کرکے معاشرے کوسماجی برائیوں سے پاک کرنے کے ایک عظیم مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کاعزم اپنی قوم سے محبت اوردلی لگاؤکا واضح ثبوت ہے۔

تازہ ترین