کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور پیڑول پمپس ڈیلر ایسوسی ایشن کے مذاکرت کامیاب ہوگئے،بیشتر علاقوں میں پیٹرول کی فراہمی بحال ہوگئی اور پمپس کھلنے لگے۔پیٹرول کی فراہمی بحال ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے جیو نیوز کوبتایا کہ پیڑول پمپس ڈیلر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ہفتہ کی صبح سے پیڑول پمپ بند کردئیے تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامناتھا ۔
اس صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نےپیڑول پمپس ڈیلر ایسوسی ایشن سے مذاکرت کیے جو کامیاب ہوگئے ۔