• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم موضوعات پر فلمیں بنانے کی روایت فروغ پارہی ہے، شفقت چیمہ

Todays Print

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں اب بہت اہم موضوعات پر بہت اہم فلمیں بنانے کی روایت کو فروغ مل رہا ہے، اچھی اور معیاری اانداز میں بننے والی ان فلموں سے سینما اور فلم انڈسڑی کو تحفظ حاصل ہو رہا ہے ۔ اس صورت حال میں یہ بات پورے یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ اب ہمیں بھارت فلموں کی ضرورت نہیں رہی۔کیونکہ بھارتی فلمیں کبھی بھی ہماری ضرورت اور مجبوری نہیں تھیں۔ اب ہمیں یہاں بھارتی فلموں کی ریلیز پر مکمل پابندی عائد کردینا چاہیے۔ ان کی فلمیں نوجوان نسل کی گمراہی کا بھی سبب بن رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے یہاں مقامی سینما میں خصوصی گفتگو میں کہی۔

اس موقع پر فلمساز ملک یعقوب نور ، پشتو فلموں کے ہیرو شاہد خان اور دیگر بھی موجود تھے، اداکار شفقت چیمہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فلم جیو سر اٹھا کے ایک مختلف اور بھرپور فلم ہے ،جسے عوام کی پذیرائی اور پسند یدگی بھی حاصل ہوئی ہے ، شفقت چیمہ نے مزید کہ کہ ہماری فلمی جس طرح ایک طویل بحران سے گزر کر بہتری کی طرف آگہی ہے اس میں حکومت اور فلمی انڈسڑی کے لوگوں کو ترجیحا اس کی بہتری کے لیے کام کرتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تاثر درست نہیں بھا رتی فلموں کی وجہ سے لوگ سینماگھروں کی طرف آئے۔ جبکہ ایسا بالکل نہیں ۔

ہماری فلموں کو فلم بینوں نے کبھی مسترد نہیں کیا بلکہ سینما گھروں کی بہتری کے سبب فلم بین اپنی فیملیز کے ساتھ آنے لگے ۔ اکثر بھارتی فلموں کا بھی بزنس افسوسناک ہوا ہے ۔ بھارتی فلمیں کبھی کامیابی کی علامت نہیں رہیں۔ ہمارے یہاں بہت باصلاحیت اور ہنرمند تخلیق کار کام کررہے ہیں جن کے کریڈٹ پر کامیاب فلمیں ہیں ۔ میری فلم جیو سر اٹھاکے کو اللہ نے کامیابی سے نوازا۔ہم سر اٹھاکے جینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین