• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیو میڈیکل انجینئرز کے مسائل فوری حل کیے جائیں، انجینئرز ایسوسی ایشن

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پا کستان بائیو میڈیکل انجینئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کے دوران طلبا ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ بائیو میڈیکل انجینئرز کو بنیادی حقوق نہیں دیے جارہے جس میں ٹریننگ اور معاوضہ کی عدم ادائیگی شامل ہے جبکہ متعلقہ اداروں نےمجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اداروں میں کرپٹ افسران تعینات کئے گئے ہیں جو ہمارا حق دینے سے انکاری ہیں۔

ہم نے ڈگری تو حاصل کرلی ہے مگر ہمارے روزگار کے حوالے سے ھکومت نے کوئی پالیسی نہیں بنائی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفوربائیو میڈیکل انجینئرزکے مسائل حل کئے جائیں ۔

تازہ ترین