• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین مذہب کے الزام میں عیسائی نوجوان گرفتار

لاہور (اے ایف پی) پنجاب میں توہین مذہب کے الزام میں ایک عیسائی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعہ وزیرآباد کے ایک قریبی دیہات میں پیش آیا، پولیس کے مطابق 18 سالہ آصف مسیح کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، مقامی پولیس افسر اصغر علی نے بتایا کہ واقعہ 12 اگست کی رات کو پیش آیا، پولیس کو ایک درخواست موصول ہوئی کہ ایک مسیحی نوجوان مزار کے باہر توہین مذہب کررہا ہے، اس کیس کے تحقیقاتی افسر پرویز اقبال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جب پولیس ملزم کو گرفتار کرکے چیک پوسٹ لے گئی تو 200 کے قریب افراد جمع ہوگئے اور ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کیا، انہوں نے بتایا کہ ہم نے ملزم کو خفیہ طور پر وزیرآباد میں قائم پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جہاں ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، ملزم کو پاکستانی قانون کے تحت سزائے موت ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین