• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے ‘غفار خان ہدہ والا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) سماجی رہنمائوں غفار خان ہدہ والا حاجی رمضان بڑیچ زوہیب خان اختر خان اور خالد فیصل نے بیان میں ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ نذیر احمد کرد کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے ٹریفک نظام میں بہتری آئی ہے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا بغیر کسی تعطل کے ہو رہا ہے اور لوگوں کو لائسنس کے حصول میں در پیش مشکلات کا خاتمہ ہوا ہے مختلف تہواروں سمیت عام دنوں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے دریں اثنا غفار خان ہدہ والا نے کہا کہ عنقریب سیرینا ہوٹل میں ایس ایس پی ٹریفک کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائیگی جس میں انہیں ایوارڈ دیا جائیگا۔
تازہ ترین